رسائی کے لنکس

نیو یارک: جشن آزادی، سینکڑوں پاکستانی امریکیوں کی شرکت


لونگ آئی لینڈ
لونگ آئی لینڈ

یہ جشن آزادی امریکہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی میلے اور ریلیوں کی شکل میں مناتے ہیں۔ بڑے بڑے شہروں میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں پاکستانی ثقافت کے اظہار کے لئے طویل قامت فلوٹ سجائے جاتے ہیں

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے اندر جوش و خروش تو ہوتا ہی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں میں بھی یہ جذبہ کسی طور کم دیکھائی نہیں دیتا۔ ماہ اگست کے آتے ہی پاکستان کی طرح یہاں امریکہ میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ جشن آزادی امریکہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی میلے اور ریلیوں کی شکل میں مناتے ہیں۔ بڑے بڑے شہروں میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں پاکستانی ثقافت کے اظہار کے لئے طویل قامت فلوٹ سجائے جاتے ہیں، پاکستانی لباس، کھانوں اور روائتی اشیاء کی نمائش کا اہتمام ہوتا ہے۔

جشن آزادی کے سلسلے میں پہلا عظیم الشان میلہ گزشتہ اتوار کو لانگ آئی لینڈ میں مقیم پاکستانیوں نے آئزن ہاور پارک میں لگایا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پاکستانی اور امریکی پرچم لہراتے ہوئے شرکت کی، جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے اس موقع پر خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں، اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی اس عزم کے ساتھ منائیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ’آج کا پاکستان بدلا ہوا ملک ہے جسے کئی نئے چیلجنوں کا سامنا ہے۔ لیکن، خوش قسمتی سے ایک جمہوری حکومت ان تمام چیلنجوں کا بخوبی سامنا کر رہی ہے‘۔

میلے میں سیکڑوں کی تعداد میں کھانے پینے کی اشیاء، پاکستانی لباس، چوڑیاں اور دیگر اشیاء کے اسٹال لگائے گئے تھے، جبکہ رنگارنگ میوزک سے بھی لوگ محظوظ ہوئے۔ اس موقعے پر، فریحہ انور اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور قومی و ملی نغمے پیش کیے۔

اس موقع پر کمیونٹی میں بہترین کارکردگی پر بوسٹن کے معروف پاکستانی تاجر شاہد خان، سلمان شیخ اور صحافی ریاض بابر کو ایوارڈ بھی دئے گے۔

جشن آزادی کے سلسلے میں 16 اگست کو شکاگو اور نیوجرسی میں، جبکہ 23 اگست کو نیویارک میں بھی ایک بڑے سالانہ پاکستان ڈے پریڈ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بھی ہزاروں کی شرکت متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG