رسائی کے لنکس

بھارتی شاعر و نغمہ نگار جاویداختر و شبانہ اعظمی لاہور پہنچ گئے


بھارتی شاعر و نغمہ نگار جاویداختر و شبانہ اعظمی لاہور پہنچ گئے
بھارتی شاعر و نغمہ نگار جاویداختر و شبانہ اعظمی لاہور پہنچ گئے

بے شمار کامیاب بھارتی فلمی گیتوں کے خالق اورنامورشاعر جاوید اختر کی بدھ کے روز پاکستان آمد کے بعدآج ان کی شریک سفر و اداکارہ شبانہ اعظمی بھی لاہور پہنچ گئی ہیں ۔ دونوں میاں بیوی فیض احمد فیض کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی غرض سے پاکستان آئے ہیں۔ تقریبات لاہور میں ہوں گی ۔

واہگہ بارڈ ر پر شبانہ اعظمی کا استقبال فیض احمد فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران شبانہ اعظمی نے کہا کہ وہ امن کا پیغام لے کر پاکستان آئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے فنکاروں اور شاعروں کو عزت و احترام دیتے آئے ہیں، ہمارے آنے کا مقصد اس بار فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا کلچر ایک اور فوکس انسانیت ہے۔

جاوید اختر کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے عوام قریب قریب ہیں مگر نہ جانے کیوں درمیان میں فاصلہ محسوس ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ80 اور 90 کی دہائی تک بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں معیاری فلمیں بناکرتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں رہا۔

شبانہ اعظمی نے پاک بھارت فلم کو پروڈکشن بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، دونوں کو ، کوپروڈکشن کی طرف توجہ دینی چاہئے ۔ اس سے دونوں ممالک کے فنکاروں کو نزدیک آنے اور محبت بڑھانے کا موقع ملے گا۔

XS
SM
MD
LG