رسائی کے لنکس

جینفر لارنس، ہالی وڈ سے ایک سال کی طویل چھٹیوں پر


’ہنگر گیمز‘ اور ’سلور لائننگز پلے بک‘ جیسی محنت طلب فلموں میں مسلسل دن اور رات کام کرکے جینیفر لارنس اتنا تھک چکی ہیں کہ اب کام سے طویل وقفہ ان کا حق بنتا ہے

آسکر ایوارڈ یافتہ ایکٹریس جنیفر لارنس مسلسل کام کرکے اتنا تھک گئیں کہ انہوں نے ایک سال چھٹی منانے کا اعلان کردیا ہے اور اس دوران وہ کوئی کام نہیں کریں گی ۔۔ صرف آرام کریں گی۔

پروڈیوسر ہاروے وین اسٹین نے اخبار ’دی سن‘ کو بتایا کہ ’ہنگرگیمز‘ اور ’سلور لائننگز پلے بک‘ جیسی محنت طلب فلموں میں دن رات کام کرکے جینیفر لارنس اتنا تھک چکی ہیں کہ اب کام سے طویل وقفہ ان کا حق بنتا ہے۔

وین اسٹین نے مزید کہا کہ جینیفر دل کی بہت اچھی ہیں اور لوگوں کو ’فیور‘ دینا ان کی عادت ہے۔ انہوں نے ’امریکن ہسل‘ ایسے وقت میں شوٹ کی جب وہ چاہتیں تو آرام کرسکتی تھیں۔

گذشتہ سال ’سلورلائننگ پلے بک‘ پر آسکر جیتنے والی 23 سالہ جینیفر لارنس تھکاوٴٹ کے باعث ’بافٹا ایوارڈز‘ میں بھی شرکت نہ کرسکیں۔ حالانکہ، ’امریکن ہسل‘ پر جینفر کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جینفر ’امریکن ہسل‘ کے لئے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر جیتنے کی دوڑ میں بھی سر فہرست ہیں۔ وہ 2015 ءکے درمیان ’ہنگرگیمز‘ کی دو فائنل فلموں ’موکنگ جے‘ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے ساتھ ساتھ ’ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

جینیفر لارنس کے آنے والے دیگر پروجیکٹس میں ’سیرینا‘ اور ’ڈمب اور ڈمر ٹو‘ کا سیکوئل شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG