رسائی کے لنکس

ہالی وڈ پر جینیفر لوپس کے نام کا ستارہ


43 سالہ گلوکارہ کو ان کے تقریباً 30 برسوں پر محیط فنی سفر میں ملنے والی کامیابیوں کے اعتراف میں 'واک آف فیم' کا ستارہ بنایا گیا ہے

امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپس کی فنی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام کا ستارہ ہالی وڈ کی مشہورزمانہ 'واک آف فیم' پر نقش کیا گیا ہے۔
ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے نام سے منسوب ہالی وڈ بلیوارڈ پرجمعرات کے روز گلوکارہ لوپس کےاعزازمیں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں لاکھوں مداحوں کی موجودگی میں انھیں'واک آف فیم' کا 2500 ستارہ پیش کیا گیا، جبکہ گلوکارہ لوپس نے سنگ مرمر کے چمکتے فٹ پاتھ (واک آف فیم) پرنقش اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی بھی کی۔
43 سالہ گلوکارہ کو ان کے تقریباً 30 برسوں پرمحیط فنی سفرمیں ملنے والی کامیابیوں کےاعتراف میں 'واک آف فیم' کا ستارہ بنایا گیا ہے۔
فلم ستاروں کا شہرلاس اینجلس جہاں واقع ہالی وڈ کی سڑک کے پندرہویں بلاک کی فٹ پاتھ فلم انڈسٹری کے منتخب فن کاروں کی فنی خدمات کے حوالے سے مخصوص ہے۔ جہاں شو بزنس کے منتخب فنکاروں کے ناموں کے سنگ مرمر اور پیتل سے بنے پانچ نوکوں والےستارے نقش ہیں۔
خوبصورت گلوکارہ جینیفر لوپس اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کافی جذباتی نظر آئیں۔ انھوں نے کہا کہ، ’ہالی وڈ بلیوارڈ کا ستارہ بننا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے آج کے دن میں نے سوچا تھا کہ میرے آنسو نہیں نکلیں گے۔ لیکن یہ میری زندگی کا ایک پر مسرت موقع ہے۔ میں خود کوایک خوش قسمت عورت سمجھتی ہوں، کیونکہ آج میں محسوس کر رہی ہوں کہ فن کی خدمت کرنے میں مجھے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
جینفر لوپس نے اپنی فنی زندگی کا آغاز سنہ1986 میں بطوراداکارہ کیا تھا جس کے کافی عرصے بعد 1999ء میں انھوں نے فن گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کی جہاں انھیں بے شمار کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ان کے گانوں کے فروخت ہونے والے البم کی تعداد 70 ملین ہے، جبکہ اس سال ستمبر کے ماہ میں ان کا ایک نیا البم ریلیز ہونے جا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG