رسائی کے لنکس

مشرقی یروشلم: زمین کو کنشت کے لیے وقف کرنے پر فلسطینیوں کا احتجاج


مشرقی یروشلم: زمین کو کنشت کے لیے وقف کرنے پر فلسطینیوں کا احتجاج
مشرقی یروشلم: زمین کو کنشت کے لیے وقف کرنے پر فلسطینیوں کا احتجاج

فلسطینی مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کے بارے میں اسرائیل کے پچھلے ہفتے کے فیصلے پر بھی برہم ہیں۔

مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی جانب سے ایک علاقے کو یہودی عبادت گاہ یا کنشت کے لیے وقف کردینے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران کئى مقامات پر اسرائیلی پولیس اور پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا۔

اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور سٹن گرینیڈ فائر کیے۔ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ 60 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ پولیس افسروں سمیت، ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

پیرکے روز اُس مقام کو از سرِ نو کنشت کے لیے وقف کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر فلسطینی برہم ہوگئے تھے، جو ایک ایسی جگہ کے قریب ہے جو یہودیوں اور مسلمانوں، دونوں کے لیے مقدس ہے۔ کچھ فلسطینیوں نے اس اقدام پر احتجاج کرنے کے لیے منگل کے دن کو غیظ و غضب کا دن قرار دیا تھا۔

فلسطینی مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کے بارے میں اسرائیل کے پچھلے ہفتے کے فیصلے پر بھی برہم ہیں۔ کئى فلسطینی لیڈروں نے کہا ہے کہ ان تنازعات کے نتیجے میں کوئى انتفادہ شروع ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG