رسائی کے لنکس

اشرافیہ سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے: جماعت اسلامی


جماعت اسلامی ملک میں ’وی آئی پی کلچر‘ تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ محروم طبقے کو وی آئی پی بنائیں گے: امیر جماعت اسلامی کا جلسے سے خطاب

اتوار کے روز جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی اور لاہور میں ریلیاں نکالی گئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سب سے بڑی ریلیاور جلوس لاہور میں منعقد ہوا، جس سے جماعت اسلامی کے امیر، سراج الحق نے خطاب کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ’ہم نے ملک میں اشرافیہ سے لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘۔

بقول اُن کے، ’جماعت اسلامی ملک میں وی آئی پی سسٹم تبدیل کرنا چاہتی ہے اور محروم کو وی آئی پی بنایا جائے گا‘۔

مولانا سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ’اربوں کے قرضے ارب پتیوں کو دیے جاتے ہیں۔ غریب آدمی کے لیے 100 روپے بھی نہیں ہیں۔ عوام ہمارا ساتھ دیں تو غریب کا بیٹا بھی سینیٹ اور اسمبلی کا رکن بن سکتا ہے‘۔

معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث ملک کے 55 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ حالات کے باعث بجلی کا بل اور بچوں کی فیسیں ناقابل برداشت ہیں۔ ملک میں مفت تعلیم کا وعدہ ہوا میں اڑ گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایوان میں بعض ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنہیں جیلوں میں ہونا چاہئے تھا۔

لاہور اور کراچی کی ریلیوں سے جماعت اسلامی کے دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔
XS
SM
MD
LG