رسائی کے لنکس

عراقی وزیراعظم کا عزم 'حوصلہ افزا' ہے: جان کیری


امریکی وزیرخارجہ کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات

امریکی وزیرخارجہ کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات

امریکی وزیرخارجہ کے عراق کا دورہ شروع ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد عراقی عہدیداروں نے بتایا کہ دارالحکومت کے شعیہ آبادی والے علاقے میں کم ازکم تین کاربم دھماکے ہوئے جس میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عراق کے نئے وزیراعظم کا ' اسلامک اسٹیٹ' کے انتہاپسندوں کے خلاف لڑنے کا عزم ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

کیری نے یہ بیان عراقی دارالحکومت بغداد میں بدھ کو نئے عراقی وزیراعظم حیدر العابدی سے ملاقات کے بعد دیا۔

کیری نے مشرق وسطیٰ کے ایک ہفتہ کے دورے کا آغاز عراق سے کیا جہاں انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے العابدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا فوج کی" تشکیل نو" کا منصوبہ اور "عراقی معاشرے کے ہرطبقے کو مزاکرات میں شامل کرنے کے لیے وسیع اصلاحات کے بار ے میں پرعزم ہونا " ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

کیری نے " تیل کے معاہدے جو کردو ں کے لیے ضروری ہیں کے بار ے میں پیش رفت اور حکومت میں سنی آبادی کی نمائندگی اور شمولیت " سے متعلق العابدی کی رضامندی کو بھی واضح کیا ۔

امریکی وزیرخارجہ کے عراق کا دورہ شروع ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد عراقی عہدیداروں نے بتایا کہ دارالحکومت کے شعیہ آبادی والے علاقے میں کم ازکم تین کاربم دھماکے ہوئے جس میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ۔

واشنگٹن سے راونگی سے قبل جان کیری نے کہا تھا کہ عراق کی نئی حکومت میں اس بات کی اہلیت ہے کہ وہ ملک کی مختلف قوموں کو یکجا رکھ سکے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق عراق کے نئے وزیراعظم سلامتی کی ذمہ داریاں نچلی سطح پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں صوبائی حکومت کو مقامی سطح پر سکیورٹی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا اختیار شامل ہو گا۔

واضح رہے کہ عراق کے نئے وزیراعظم کی کابینہ میں تاحال وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شامل نہیں ہیں لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ ان دو اہم عہدوں کے لیے ناموں پر جلد اتفاق ہو جائے گا۔

اُدھر امریکہ کے صدر براک اوباما بدھ کی شام ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

جان کیری اردن سے بغداد پہنچے جس کے بعد وہ سعودی عرب بھی جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب میں عرب ممال کے کئی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG