رسائی کے لنکس

سانحہ پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکہ کا اظہارِ یکجہتی


فائل
فائل

جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سانحے کی پہلی برسی کے موقع متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

امریکہ نے سانحہ پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سانحے کی پہلی برسی کے موقع متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں جان کیری نے کہا ہے کہ انہیں رواں سال موسمِ گرما میں واشنگٹن میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے بعض طلبہ سے ملاقات کا موقع ملا تھا جو 16 دسمبر 2014ء کو ہونے والے حملے کے عینی شاہد تھے۔

بیان میں سیکریٹری کیری نے کہا ہے کہ وہ بچے پاکستانی قوم کی طاقت کی علامت تھے جن سے مل کر یہ احساس ہوتا تھا کہ دنیا بھر میں موجود اچھے لوگوں کا مل کر دہشت گردی اور لوگوں کی جانیں لینے والے نظریات کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا کتنا اہم کام ہے۔

بیان میں جان کیری نے کہا ہے کہ وہ سانحہےکا ایک سال مکمل ہونے پر تمام امریکی باشندوں کی طرف سے پاکستانی عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ پرتشدد شدت پسندی کے مقابلے اور ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

XS
SM
MD
LG