رسائی کے لنکس

جان کِربی محکمہٴخارجہ کے نئے ترجمان مقرر


فائل
فائل

جان کیری نے کہا ہے کہ پینٹاگان کے ترجمان کی حیثیت سے، کِربی کی قوتِ فیصلہ، ملنساری اور اخلاقی کردار مثالی رہا ہے۔ ساتھ ہی، وہ میڈیا کو قریب سے جانتے ہیں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے محکمہٴخارجہ کے نئے ترجمان کے طور پر جان کِربی کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

ایڈمرل جان کربی حالیہ دِنوں تک پینٹاگان کے ترجمان کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اُس وقت سے جب وہ سینیٹ امور خارجہ کی کمیٹی کے رکن ہوا کرتے تھے، اُنھوں نے کِربی کی قابلیت اور مہارت کو قریب سے پرکھا ہے، جب جان کِربی بحریہ اور ایڈمرل مائیک مُلن کے ترجمان ہوا کرتے تھے۔

ایڈمرل جان کربی امریکی بحریہ کی اکیڈمی میں انسٹرکٹر اور ’بلو اینجلز‘ کے عوامی امور سے متعلق اہل کار رہ چکے ہیں۔

جان کیری نے کہا ہے کہ پینٹاگان کے ترجمان کی حیثیت سے، کِربی کی قوتِ فیصلہ، ملنساری اور اخلاقی کردار مثالی رہا ہے۔ ساتھ ہی، وہ میڈیا کو قریب سے جانتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، جان کِربی جلد محکمہٴخارجہ میں ترجمان کے طور پر فرائض سنبھالیں گے۔

ادھر، کیری نے میری ہارف کی ’غیرمعمولی قابلیت‘ کو بھی سراہا ہے، جو قائم مقام ترجمان کے طور پر خدمات بجا لاتی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG