رسائی کے لنکس

جونی ڈپ اب ولن کے رُوپ میں دکھائی دیں گے


جونی نے کچھ الگ کرنے کی ٹھانی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ ہیرو کے بجائے ولن بنیں گے۔ جی ہاں، جونی ڈپ کی اگلی فلم میں آپ انہیں ایک خطرناک مجرم کے روپ میں دیکھیں گے۔

کامک ہیرو سے لے کر ایکشن تک جونی ڈپ ہرکردار کچھ اتنا ڈوب کر اور مہارت سے کرتے ہیں کہ لوگ ان کے پچھلے کردار کو بھلا کر نئے رول کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔

شاید اسی لئے اب جونی نے کچھ الگ کرنے کی ٹھانی ہے اور فیصلہ کیا ہے ہیرو کے بجائے ولن بننے کا ۔۔جی ہاں جونی ڈپ کی اگلی فلم میں آپ انہیں ایک خطرناک مجرم کے روپ میں دیکھیں گے۔

’نیویارک ڈیلی نیوز‘ کے مطابق بدنام ِزمانہ مجرم ویٹی بلگرکی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’بلیک ماس‘ میں جونی ڈپ مرکزی رول نبھائیں گے۔ فلم میں بل گر کے ایف بی آئی کے مخبر سے انڈر ورلڈ کا ڈان بننے اور ایف بی آئی کی موسٹ واننٹڈ لسٹ میں شامل ہونے تک کے تمام اتارچڑھاوٴ کو پیش کیا جائے گا۔

سولہ سال تک پولیس کو اپنے داؤ پیچ سے غچہ دینے والا بالآخر 2011ء میں گرفتار ہوا تھا ۔ بل گر کے کردار کے حوالے سے خود جونی ڈپ بھی بہت پرجوش ہیں۔

مزے کی بات یہ ہے کہ ابتداء میں جونی ڈپ کو ’بلیک ماس‘ کی کاسٹ سے محض اس لئے ڈراپ کردیا تھا کیونکہ پروڈیوسر جونی ڈپ کو 20 ملین ڈالرز کا معاوضہ ادا نہیں کر پا رہے تھے لیکن اب یہ بات کنفرم ہے کہ جونی ڈپ فلم کا مرکزی کردار ہوں گے۔

اس سے قبل جونی ڈپ نے 2009ء میں بننے والی فلم ’پبلک اینیمی‘ میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG