رسائی کے لنکس

اردن کے بادشاہ کا مغربی کنارے کا دورہ متوقع


اردن کے بادشاہ کا مغربی کنارے کا دورہ متوقع
اردن کے بادشاہ کا مغربی کنارے کا دورہ متوقع

بادشاہ عبداللہ
بادشاہ عبداللہ

اردن کے بادشاہ عبداللہ پیر کو مغربی کنارے کے غیر معمولی دورے کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں خطے میں ہونے والی تازہ ترین سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اردن میں حکام نے کہا ہے کہ یہ دورہ فلسطینی اتھارٹی اور عوام کی طرف سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کے لیے اردن کی حمایت کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

بادشاہ عبداللہ یہ دورہ ایک ایسے وقت کر رہے ہیں جب فلسطینی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن عالمی تنظیم کی سکیورٹی کونسل کے تمام 15 ارکان اس درخواست پر اتفاق میں تاحال ناکام رہے ہیں۔

فلسطین نے ستمبر میں اس امید کے ساتھ اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا تھا کہ اس سے عالمی سطح پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کروانے کی کوششوں کو بڑھاوا ملے گا۔

یہ کوشش اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں تعطل کے تقریباً ایک برس بعد شروع کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG