رسائی کے لنکس

داعش کے خاتمے کے لئے نظریاتی بنیاد پر ضرب لگانا ضروری ہے: تجزیہ کار


حمص
حمص

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اب القاعدہ اور بوکو حرام جیسی انتہا پسند تنظیموں کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ کسی انتہا پسند گروہ کو فوجی طاقت سے شکست دینے سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ اس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے

’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں تجزیہ کاروں نے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی قوت کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس گروپ کے نظریاتی بنیادوں کا خاتمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ اب القاعدہ اور بوکو حرام جیسی انتہا پسند تنظیموں کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ کسی انتہا پسند گروہ کو فوجی طاقت سے شکست دینے سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ اس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

بقول اُن کے، ’دراصل فوجی شکست سے اس کے بچ جانے والے پیروکاروں کا عزم اور پختہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس نکتے پر بھی غور کرنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے کہ انتہا پسند جماعتوں کی نظریاتی اساس پر ضرب لگائی جائے‘۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ ’جب وہ (داعش) اپنے انتہا پسند نظریات سے معصوم ذہنوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں گے، تو انتہا پسندی کا خاتمہ آسان ہو جائے گا‘۔

تفصیل سننے کے لیے، منسلک وڈیو پر کلک کیجئیے:

Jahan Rang ISIS DEC 9th 2015
please wait

No media source currently available

0:00 0:19:01 0:00

XS
SM
MD
LG