رسائی کے لنکس

دوسری بار آسکر کے لیے نامزدگی ’بہت بڑا اعزاز‘ ہے: شرمین


سنہ 2012 میں ’سیونگ فیس‘ فلم پر آسکر ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے
سنہ 2012 میں ’سیونگ فیس‘ فلم پر آسکر ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے

اُنھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اُن کی نئی دستاوزی فلم کو ’پاکستان میں نمائش کا بھرپور موقع ملے، خاص طور پر جنوبی پنجاب اور سندھ میں، جہاں عزت کے نام پر قتل کے واقعات نسبتاً زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں‘

شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ ’دوسری بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی کو بہت بڑا اعزاز سمجھتی ہوں‘۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ ’خواہش ہے کہ میری نئی دستاوزی فلم کو پاکستان میں نمائش کا بھرپور موقع ملے، خاص طور پر جنوبی پنجاب اور سندھ میں، جہاں عزت کے نام پر قتل کے واقعات نسبتاً زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں‘۔

ان خیالات کا اظہار’ اے گرل ان دا ریور‘ نامی ڈاکومنٹڑی فلم کی ڈائریکٹر ،شرمین عبید چنائے نے ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں میزبان اسد حسن کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میں صرف عزت کے نام پر قتل کے مسئلے کو اجاگر کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ’تین بہادر‘ نامی ان کی فلم بچوں کے مسائل پر مبنی ہے، جبکہ ان کی آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ڈاکومنٹری ’سیونگ فیس‘ خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینکنے کے واقعات سے متعلق تھی۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تہنیتی پیغام ملنے پر، شرمین عبید نے بتایا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی اس ڈاکومنڑی کی سب سے پہلے سکریننگ وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔ ساتھ ہی، غیرت کے نام پر قتل کے مسئلے کے بارے میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔

انٹرویو کی تفصیل اِس آڈیو رپورٹ میں سنئیے:

جہاں رنگ: شرمین عبید چنائے کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:03 0:00

XS
SM
MD
LG