رسائی کے لنکس

نیویارک: جنید جمشید نعت خوانی کی محفل میں شریک


متنازعہ ویڈیو پر سخت رد عمل کے بعد سے وہ لندن میں مقیم تھے اور عوامی پروگراموں میں شرکت سے گریز کرنے لگے تھے

پاکستان کے معروف نعت خواں، جنید جمشید متنازعہ ویڈیو کے بعد، ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں۔ انھوں نے نیویارک میں مسلم پولیس افسرز ایسوسی ایشن کے پروگرام میں دین اسلام پر لیکچر دیا اور اپنی نعتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

متنازعہ ویڈیو پر سخت رد عمل کے بعد سے وہ لندن میں مقیم تھے اور عوامی پروگراموں میں شرکت سے گریز کرنے لگے تھے۔

انھیں نیویارک پولیس کے مسلم افسران کی ایسوسی ایشن نے اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا۔ اس تقریب میں انھوں نے اپنے روائتی انداز سے بیان دیا اور نعت خوانی کی۔ تاہم، متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کی۔


نیویارک مسلم پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن کے سربراہ، رانا عدیل نے اس موقع پر وائس اف امریکہ کو بتایا کہ ان کی تنظیم اپنے 2000 مسلم اراکین کے لئے دینی معلومات اور مذہبی لیکچرز کا اہتمام کرتی ہے۔ اور یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

عدیل رانا کے بقول، ’نیویارک پولیس کے یہ مسلم افسران نہ صرف بہترین امریکی بلکہ بہترین مسلمان بھی ہیں؛ اور اسی حثیت میں، شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری بہ احسن و خوبی ادا کررہے ہیں‘۔


تقریب میں پاکستانیوں سمیت بنگلہ دیشی، بھارتی، عرب اور گیانا کے مسلم پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی؛ اور جنید جمشید کی نعت خوانی سے محظوظ ہوئے۔

XS
SM
MD
LG