رسائی کے لنکس

’سیاسی جماعتوں کا کردار قابلِ تحسین ہے‘


پاکستان کے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی اٹھارہویں ترمیم کے مسودے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ سابقہ فوجی ادوار میں آئین کو مسخ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو اپنی اصل ہیت میں لانے میں سیاسی جماعتوں نے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے جسٹس صدیقی نے کہا کہ اب بظاہر اس پیکیج کی منظوری میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔

یہ انٹرویو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے سنا جا سکتا ہے۔

آئینی اصلاحات کمیٹی کے اراکین کی جانب سے اٹھارہویں ترمیم کے مجوزہ مسودے پر اتفاقِ رائے کے بعد اصلاحات کا پیکیج سپیکر فہمیدہ مرزا کو پیش کر دیا گیا ہے۔ آئینی پیکیج میں مجوزہ اصلاحات کی تفصیلات تو افشا نہیں کی گئیں، لیکن ججوں کی تعیناتی اور صوبہ سرحد کے نام جیسے متنازع مسائل منظرِ عام پر آئے تھے، جو حل کر لیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG