رسائی کے لنکس

گلوکار جسٹن بیبر نے آٹھ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے


گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق نئے ایڈیشن میں جسٹن بیبر کے آٹھ نئے ورلڈ ریکارڈ درج کئے گئےہیں۔ ان کے ریکارڈ کے عنوانات درج ذیل ہیں

عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر موجودہ دور میں موسیقی کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں جس نے اپنی منفرد گائیکی سے نوجوانوں میں ایک نامور گلوکار جیسی شہرت حاصل کی ہے اور اب گینیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ کینیڈین گلوکار بیبر نے آٹھ نئے ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔

جسٹن بیبر نے نئی گینیز بک ورلڈ ریکارڈ 2017ء کی کتاب میں آٹھ شاندار ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گلوکار، گیت کار جسٹن بیبر نے اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم 'پریز' کی حیرت انگیز مقبولیت کےساتھ میوزک چارٹ کی تاریخ میں کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق نئے ایڈیشن میں جسٹن بیبر کے آٹھ نئے ورلڈ ریکارڈ درج کئے گئےہیں۔ ان کے ریکارڈ کے عنوانات درج ذیل ہیں۔

اسپٹفائی میوزک ایپ پر ایک ہفتے میں سب سے زیادہ مرتبہ سنا جانے والا گیت

جسٹن بیبر کے گانے 'واٹ ڈو یو مین' نے ریلیز کے بعد سے دنیا بھر کے سامعین اور بڑے پیمانے پر ان کے پرستاروں کو اپنے سحر میں گرفتار کر رکھا ہے ان کا یہ گیت اسپٹفائی میوزک اسڑیمنگ ایپ کے پلیٹ فارم پر سات دنوں میں تین کروڑ سے زائد مرتبہ سنا گیا ہے۔

اسپٹفائی پر ایک ہفتے میں سب سے زیادہ سنا جانے والا البم

اسپٹفائی میوزک ایپ پر ان کے گانوں کی غیر معمولی کامیابی نے ان کے البم پریز کو اس پلیٹ فارم پر ایک کامیاب ترین میوزک البم بنا دیا جو ایک ہفتے کے دوارن 205 ملین مرتبہ دنیا بھر میں اسٹریم ہوا ہے، جبکہ ان کے البم پریز نے امریکہ میں بھی کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں بل بورڈ 200 چارٹ پر نمبر ون البم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

امریکی سنگلز چارٹ پربیک وقت سب سے زیادہ گانوں کا ریکارڈ

دسمبر 2015ء میں جسٹن بیبر کے بڑی تعداد میں گانے بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ کا حصہ بنے۔ ان کے 17 گانے ایک ہفتے کے دوران بیک وقت بل بورڈ ہاٹ 100 گانوں میں شامل رہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان کے مشہور گانوں کی فہرست سوری، واٹ ڈو یو مین، لو یورسیلف کمپنی اور مارک مائی ورڈز جیسے سپر ہٹ گانوں پر مشتعمل تھی۔

بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر بیک وقت نئے گانوں کے اندراجات

ایک سولو فنکار کی طرف سے بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ میں بیک وقت نئے گانوں کے اندراجات کے ساتھ جسٹن بیبر نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

پانچ دسمبر 2015ء کے ہاٹ 100 گانوں کی فہرست میں ان کے البم کے 13 نئے گانے حصہ بنے۔

برطانیہ کے سنگلز چارٹ پر بیک وقت گانے چوٹی کے تین پوزیشن پر

جسٹن بیبر کے البم نے برطانیہ میں بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور جنوری 14 کے یو کے سنگلز چارٹ پر ان کے گانے سوری پہلی، لو یورسیلف دوسری اور واٹ ڈو یو مین گانوں نے بیک وقت ٹاپ تھری پر مکمل قنضہ کیا۔

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ پرستار

جسٹن بیبر کے حالیہ البم نے جتنی کامیابی سمٹی ہے اس نے ببیبر کے پرستاروں کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے پرستاروں کی تعداد لگ بھگ ساڑھے آٹھ کروڑ ہے اور اس برس جنوری کے بعد سےاب تک مزید ایک کروڑ 10 لاکھ پیروکار ان کے پرستاروں میں شامل ہوئے ہیں۔

یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا موسیقی چینل

جسٹن بیبر کے آفیشل میوزک چینل یو ٹیوب پر موسیقی کا سب سے مقبول چینل بن گیا ہے جسے ایک ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

یوٹیوب پرسب سے زیادہ صارفین کا ریکارڈ

دنیا کی سب سے مقبول موسیقی کے چینل کے ساتھ بیبر کو یہ اعزاز بھی ملا ہے کہ ایک موسیقار کی حیثیت سے ان کے میوزک چینل پر دو کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

جسٹن بیبر جنھیں 2008ء میں ایک امریکی میوزک مینجر اسکاٹ براؤن نے دریافت کیا تھا جس نے یو ٹیوب پر بیبر کی ویڈیوز کو دیکھا تھا جو ان کی والدہ کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی تھی۔

سولہ برس کی عمر میں اپنے پہلے گیت 'ون ٹائم' کی مقبولیت کے ساتھ عالمی شہرت حاصل کرنے والےگلوکار کے البم پریز نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے اور جسٹن بیبر نے اب نوجوانوں میں ایک جنون کا روپ دھار لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG