رسائی کے لنکس

جسٹن بیبر کا برطانوی سنگلز چارٹ پر انوکھا ریکارڈ


آفیشیل چارٹ کمپنی کے مطابق اس ہفتے جسٹن بیبر نے برطانوی سنگلز چارٹ پر ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے جن کے گانے چارٹ کے ٹاپ فائیو گانوں پر سرفہرست آ گئے ہیں۔

کینیڈین گلوکار، موسیقار اور پروڈیوسر جسٹن بیبر کی غیر معمولی کامیابیوں کا سلسلہ نئے سال بھی عروج پر ہے۔

وہ اس ہفتے بھی برطانوی میوزک چارٹ پر چھائے ہوئے ہیں اور اس بار ان کے سنگلز نے برطانوی میوزک چارٹ کی تاریخ میں کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

آفیشیل چارٹ کمپنی کے مطابق اس ہفتے جسٹن بیبر نے برطانوی سنگلز چارٹ پر ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے جن کے گانے چارٹ کے ٹاپ فائیو گانوں پر سرفہرست آ گئے ہیں۔

21 سالہ گلوکار جسٹن بیبر نے چارٹ کے ٹاپ فائیو سنگلز میں سے ٹاپ تھری پر مکمل قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کے البم' پرپز 'سے 'لو یورسیلف' پانچویں ہفتے بھی چارٹ پر نمبر ایک کی پوزیشن پر ہے جس کے بعد 'سوری' نمبر دو اور نمبر تین پر ان ہی کا مقبول ترین گانا 'واٹ ڈو یو مین' آ گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آفیشل چارٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ایک گلوکار نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ، اس سے قبل وہ اپنے دو سنگلز کے ساتھ بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، جب ان کا گانا لو یور سیلف اور سوری چارٹ کے ٹاپ فائیو گانوں کی فہرست میں بالترتیب نمبر ایک اور نمبر دو کی پوزیشن پر رہے ہیں۔

پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے سنگلز نے حالیہ مہنوں میں برطانوی میوزک چارٹ پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے ۔جب سے ان کا گانا واٹ ڈو یو مین ریلیز ہوا ہے، اس گانے نے لگاتار سنگلز چارٹ کے ٹاپ فائیو گانوں میں سے کسی نا کسی نمبر پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ نئے سال میں یہ گانا نمبر ون سے نمبر تین کی پوزیشن پر اب بھی قائم ہے۔

بیبر کے تازہ البم پرپز جو نومبر میں ریلیز ہوا ہے اس کے 8گانے سنگلز چارٹ کے ٹاپ 40 گانوں میں شامل رہے ہیں، جس کے ساتھ انھیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ وہ پہلے زندہ گلوکار ہیں جن کے سب سے زیادہ گانے چالیس مقبول گانوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

بیبر کا البم پرپز برطانیہ میں اڈیل کے حالیہ' البم 25' سے ایک قدم پیچھے ہے، جو اس وقت برطانیہ میں ٹاپ البم کی جگہ سنبھالے ہوئے ہے تاہم اڈیل کا گانا 'ہیلو ' اس ہفتے ٹاپ تین سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے علاوہ ازیں بیبر کا البم آئر لینڈ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

جسٹن بیبر کے سنگلز اس ہفتے بل بورڈ کے تازہ ترین ٹاپ 100 گانوں کی فہرست میں بھی اپنے تین گانوں کے ساتھ ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

بل بورڈز چارٹ پر جسٹن بیبر اپنے گانے سوری کے ساتھ نمبر ٹو پر ہیں، جس کے بعد لو یور سیلف نمبر تین اور واٹ ڈو یو مین نمبر پانچ پر ہے جبکہ یہاں اڈیل کا گانا ہیلو نمبر ون پر موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG