رسائی کے لنکس

أفغان سپریم کورٹ کے قریب خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک


کابل میں سپریم کورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور سول کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ 7 فروری 2017
کابل میں سپریم کورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور سول کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ 7 فروری 2017

أفغانستان کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت کے قریب ایک خود کش حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موقع پر موجود ایک پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خود کش بمبار نے سپریم کورٹ کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا جو دفتر کا وقت ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

صحت عامہ کی وزارت نے کہا ہے کہ 38 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شہر کے اسپتالوں منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئیٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکے کے مقام پر خون بکھرا ہوا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

گزشتہ ماہ کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر خودکش بم حملے میں کم از کم 30 افراد مارے گئے تھے، وہ دھماکے بھی ایسے وقت ہوئے تھے جب چھٹی کے بعد ملازمین گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG