رسائی کے لنکس

کابل بم دھماکا: حامد کرزئی اور من موہن سنگھ کی فون پر بات


افغان صدر حامد کرزئی نے جمعے کو کابل میں بم دھماکوں میں نو بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر بھارت کے ساتھ اظہارِ ہم دردی کیا ہے۔

ہفتے کو بھارتی حکومت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کرزئی نے بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ سے فون پر بات کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر کرزئی نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروانے کا وعدہ کیا ہے۔

جمعے کے دن دارالحکومت کابل میں فائرنگ اور خودکش بم حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اس حملے میں نو بھارتی شہری بھی مارے گئے ہیں جن میں سرکاری اہل کار بھی شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG