رسائی کے لنکس

افغانستان پر حملے کے دس سال مکمل، کابل میں احتجاجی مظاہرہ


افغانستان پر حملے کے دس سال مکمل، کابل میں احتجاجی مظاہرہ
افغانستان پر حملے کے دس سال مکمل، کابل میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات کو کابل میں افغانوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شرکا نے ملک میں موجود امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

اس پرامن مظاہرے میں کم ازکم دو سو افراد نے حصہ لیا جن کے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھتےتھے جن پر امریکی حملے کے خلاف نعرے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر شہری ہلاکتوں کے الزامات لکھے تھے۔

یہ مظاہرہ 7 اکتوبر کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے افغانستان پر حملے کے دس سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔ اس حملے کیے نتیجےمیں طالبان حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

افغانستان میں اس وقت ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد بین الاقوامی فوجی تعینات ہیں جن میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔

بین الاقوامی افواج نے سلامتی کی ذمہ داریاں بتدریج افغان فوج اور پولیس کے حوالے کرنے کاکام شروع کردیا ہے اور 2014ء کے آخر تک تمام غیر ملکی لڑاکا افواج ملک سے نکل جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG