رسائی کے لنکس

'کراچی، جنوبی ایشیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے'


مانی ڈکشٹ
مانی ڈکشٹ

نامور نیپالی صحافی و مصنف نے کہا ہے کہ، کراچی شہر نے ماضی سے لے کر اب تک کئی مشکل ادوار دیکھے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں کے مفکر شہر کے ثقافتی ورثے اور لٹریچر کو تحفظ دینے کی مزید جستجو کریں

نیپال کے معروف مصنف و صحافی، کنک مانی ڈکشٹ نے کہا ہے کہ کراچی جنوبی ایشیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے۔ تاہم، انھوں نے جنوبی ایشیا کے تنازعات، خصوصاً پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے علاوہ کراچی کی امن و امان کی صورت حال کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے، اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث کراچی کی شہرت متاثر ہوئی ہے، جب کہ شہر کی اہمیت سے انکار نہیں۔

کنک مانی ڈکشٹ نے بتایا کہ کوئی شک نہیں کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے اور تاریخ کے حوالے سے کراچی دنیا میں ایک منفرد شہر کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے باعث کراچی جنوبی ایشیا کے بہترین شہروں مین سرفہرست ہے۔

ڈکژت نے کیا کہ خطے کے معاملات کو سدھارنے کیلئے جنوبی ایشیا کے ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا۔

بقول اُن کے، کراچی شہر نے ماضی سے لے کر اب تک کئی مشکل ادوار دیکھے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں کے مفکر شہر کے ثقافتی ورثے اور لٹریچر کو تحفظ دینے کی مزید جستجو کریں۔۔

کنک ڈکشت نیپال کے مشہور جریدے اور روزنامہ کے ایڈیٹر اور مصنف ہیں۔حکومتِ نیدرلینڈ کی جانب سے کنک مانی ڈکشٹ کو جنوبی ایشیائی ثقافت و معاشرت کے تمام پہلوئوں کو اجاگر کرنے پر 'پرنس کلاس ایوارڈ' بھی دیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG