رسائی کے لنکس

کراچی کے تجارتی مرکز میں دستی بم حملہ، 1 ہلاک، 16 زخمی


کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب رینبو سینٹر میں دستی بم کے حملے کے بعد پولیس تعینات
کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب رینبو سینٹر میں دستی بم کے حملے کے بعد پولیس تعینات

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی شہہ رگ کراچی کے گنجان آباد علاقے صدر میں ہونے والے ایک کریکر دھماکہ میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ جمعرات کی شب صدر کے علاقے میں قائم 'رینبوسینٹر' کے نزدیک ہوا جو شہر میں ملکی و غیر ملکی فلموں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

مقامی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے 'رینبو سینٹر' کے نزدیک موجود ٹھیلے والوں اور راہگیروں پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

علاقے میں واقع تاریخی تجارتی مرکز 'ایمپریس مارکیٹ' کےدکانداروں کی یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے دکانداروں پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

ڈی آئی جی سائوتھ اقبال محمود نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ دھماکہ کریکر کا تھا جو ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے بارودی ذرات کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ پر جمع ہونے والے افراد پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول اسپتال جبکہ 6 کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG