رسائی کے لنکس

کراچی:پولیس پر حملہ ، زیرحراست ملزمان چھڑا لیے گئے

  • ب

کراچی:پولیس پر حملہ ، زیرحراست ملزمان چھڑا لیے گئے

کراچی:پولیس پر حملہ ، زیرحراست ملزمان چھڑا لیے گئے

کراچی سٹی کورٹ میں تین مسلح افراد نے ہفتے کوپولیس اہلکاروں پردستی بموں سے حملہ اوراُن پر فائرنگ کر کے کالعدم تنظیم جنداللہ کے زیرحراست ملزمان چھڑا کر لے گئے ۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اقبال محمود نے بتایا کہ جنداللہ تنظیم کے چار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھااور واپسی پر تین افراد نے حملہ کیااور اپنے ساتھیوں کوچھڑا کر لے گئے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

XS
SM
MD
LG