رسائی کے لنکس

کراچی :نیشنل ہائی وے پر دھماکا


Sand artist Raj Kapoor holds a candle near a sculpture at the Sangam to pay tribute to a gang rape victim who died early Saturday, in Allahabad, Saturday, Dec. 29, 2012.
Sand artist Raj Kapoor holds a candle near a sculpture at the Sangam to pay tribute to a gang rape victim who died early Saturday, in Allahabad, Saturday, Dec. 29, 2012.

کراچی کے نیشنل ہائی وے پرشاہ لطیف ٹاوٴن میں ایم ڈی اے فلیٹس کے قریب واقع جھاڑیوں میں دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ کسی اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں ۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے دوران ہوا۔


پولیس کو دھماکے کی جگہ سے انسانی جسم کے اعضاء ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے لگتا ہے کہ اعضاء حملہ آور کے ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قرب و جوار میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

XS
SM
MD
LG