رسائی کے لنکس

کراچی بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

  • ب

کراچی بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

کراچی بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

کراچی میں پاک بحریہ کے افسران کی رہائشی کالونی کے اطراف میں جمعرات کو موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹنے سے ایک شہری ہلاک اور کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے موٹر سائیکل کالونی کی حدود میں واقع بنک کے باہر کھڑا کیا تھا ۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر اقبال محمود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہاں موجود پاک بحریہ کے سکیورٹی اہلکار اس شخص کو متنبہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ٹائم بم میں تقریباً ڈھائی کلو وزنی دھماکا خیز مواد تھا۔

اقبال محمودنے کہا کہ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیاجن زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اْن میں حملہ آور تو شامل نہیں۔

ان کے بقول دھماکے میں کسی مخصوص ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ بظاہر اس کا مقصد بد امنی پھیلانا تھا۔

XS
SM
MD
LG