رسائی کے لنکس

کراچی میں بم دھماکا، ایک ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس کے مطابق بارودی مواد سیمنٹ کے ایک بلاک میں چھپایا گیا تھا اور دھماکے سے چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کو بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے.

کراچی پولیس کے مطابق یہ دھماکا ملیر کے علاقے میں محبت نگر کے قریب ہوا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس فاروق اعوان نے جائے وقوع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ بارودی مواد سیمنٹ کے ایک بلاک میں چھپایا گیا تھا۔

’’یہ بم کسی وجہ سے استعمال نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ موبائل فون سروس معطل تھی تو (اس بم سے) کسی مقام پر ہدف کو نشانہ نہیں بنایا جا سکا۔‘‘

ایس ایس پی فاروق اعوان نے کہا کہ اس بم دھماکے کے لیے بھی ٹیلی فون استعمال کیا گیا۔

اُنھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سیمنٹ کے بلاک میں لگ بھگ ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

پاکستان کے لگ بھگ 50 شہروں میں ہفتہ اور اتوار کو عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوسوں پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خطرات کے پیش نظر موبائل فون کی سروس معطل کر دی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG