رسائی کے لنکس

کراچی: بم حملے میں 2 افراد ہلاک


کراچی دھماکا
کراچی دھماکا

دھماکا خیز مواد پان کے کیبن کے قریب نصب کیا گیا تھا جس میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں لانڈھی ٹاؤن کے علاقے میں پیر کو ہونے والے بم حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور ابتدائی طور پر حکام نے بتایا ہے کہ دھماکا پہلے سے نصب بارودی مواد سے کیا گیا۔

دھماکا خیز مواد پان کے کیبن کے قریب نصب کیا گیا تھا جس میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔


بم دھماکے سے پان کا کیبن مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی ٹیمیں اور ایمبولینسیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG