رسائی کے لنکس

کراچی: بم دھماکے میں صدر زرداری کے سکیورٹی افسر ہلاک


گرومندر کے علاقے میں بم دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں صدر زرداری اور بلاول ہاؤس کے نجی سکیورٹی چیف بلال شیخ کے علاوہ ان کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی شام ہونے والے ایک بم دھماکے میں صدر آصف علی زرداری کے سکیورٹی افسر بلال شیخ سمیت کم ازکم تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

گرومندر کے علاقے میں بم دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں صدر زرداری اور بلاول ہاؤس کے سکیورٹی چیف بلال شیخ کے علاوہ ان کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اس شبے کا اظہار کیا ہے کہ بظاہر بلال شیخ کو خودکش بمبار نے نشانہ بنایا۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو بلال شیخ کی حفاظت پر معمور تھے۔

دھماکے کے بعد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اُن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بلال شیخ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور صدر آصف علی زرداری کے متعمد ساتھی تھے اور اس سے قبل بھی اُن پر حملے ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG