رسائی کے لنکس

کراچی : لیاری میں دستی بم کا حملہ ، 3 ہلاک


کراچی : لیاری میں دستی بم کا حملہ ، 3 ہلاک

کراچی : لیاری میں دستی بم کا حملہ ، 3 ہلاک

کراچی کے علاقے لیار ی کی جھٹ پٹ مارکیٹ میں دستی بم کے حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر سول اور جناح اسپتال پہنچایاگیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک جوئے کے اڈے کے باہر دستی بم پھینکنے سے ہوا ۔ پولیس کی جانب سے بھی دستی بم سے حملے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتائی ہے ۔ سول اسپتال کے باہر بعض مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور کچھ ڈاکٹروں کو بھی زدکوب کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو بھی لیاری میں واقع ایک جوئے کے اڈے پر دھماکا ہوا تھا جس میں 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG