رسائی کے لنکس

پولیس کارروائیوں میں 108 ملزمان ہلاک، 11ہزارسے زائد گرفتار


کراچی پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں اور پولیس چھاپوں میں 11 ہزار 74 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں 1197 پولیس مقابلوں ہوئے، جن میں 108 ڈاکو ہلاک ہوئے

سال2012 ء ختم ہونے میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، مگر شہر میں جاری جرائم کی وارداتیں ختم ہونےکا نام ہی نہیں لےرہی ہیں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی درجنوں کاروائیوں کے باوجود، پرتشدد واقعات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

رواں سال میں کئے گئے پولیس مقابلوں اور دیگر کاروائیوں میں 108 ڈاکو ہلاک اور 11 ہزار سے زائد گرفتار کئے گئے ہیں۔


کراچی پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں اور پولیس چھاپوں میں 11 ہزار 74 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں 1197 پولیس مقابلوں ہوئے، جن میں 108 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مختلف کارروائیوں میں 11 ہزار 74 ملزمان گرفتارکیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں1813 مفرور ملزمان اور 186 اشتہاری شامل ہیں۔ جبکہ، پولیس کی جانب سے شہر سے 915 ڈکیت گروہ ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 1472 موبائل فونز، 1355 موٹر سائیکلیں، 505 گاڑیاں اور لاکھوں روپے کی نقدی رقم بھی برآمد کی گئی ہیں، جبکہ ان ملزمان کے پاس سے درجنوں اقسام کے 7115 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جنھیں یہ ملزمان مختلف وارداتوں میں استعمال کرتے تھے۔
XS
SM
MD
LG