رسائی کے لنکس

دھماکے سے چند افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایندھن بھروانے کے لیے لمبی قطار میں کڑی متعدد گاڑیوں اور گیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں ایک بس کے گیس سیلنڈر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک سی این جی اسٹیشن پر اس وقت آیا جب وہاں کھڑی مسافر بس کے گیس سیلنڈر میں دھماکا ہوگیا۔

دھماکے سے چند افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایندھن بھروانے کے لیے لمبی قطار میں کڑی متعدد گاڑیوں اور گیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں گاڑیوں میں متبادل ایندھن یعنی سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) استعمال ہوتا ہے اور آئے روز گاڑیوں میں نصب سیلنڈر پھٹنے سے ہلاکت خیز واقعات بھی منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔

سیلنڈر میں دھماکے کی عمومی وجوہات میں ناقص، غیر معیاری اور اکثر اوقات زائد المعیاد سیلنڈر کا استعمال شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG