رسائی کے لنکس

کراچی ، لیاری میں دستی بم کا حملہ ، فائرنگ اور دھماکا


لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں دستی بم کے حملے میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی ساوٴتھ ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکریٹری ظفر بلوچ اور ان کے ایک ساتھی سمیت زخمی ہوگئے۔

حملہ منگل کو رات گیا ہوا۔ حملے کے بعد فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اولڈ سٹی ایریا کے قریب ایک دھماکا بھی سنا گیا تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔

ظفر بلوچ اور ان کے زخمی ساتھی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حملے کی خبر جیسے ہی لیاری میں پھیلی مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ اور دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے واقعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG