رسائی کے لنکس

اموات دیواریں گرنے اور چھت کے منہدم ہونے سے ہوئیں۔ مرنے والے تمام افراد فیکٹری کے ملازم تھے اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکے سے بوائلر پھٹ گیا

کراچی میں برف بنانے والی ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت منہدم ہوگئی جس کے باعث چھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

بوائلر پیر کو علی الصبح پھٹا۔ برف خانہ نیو کراچی میں صبا سنیما اور قبرستان کے قریب واقع ہے۔

اموات دیواریں گرنے اور چھت کے منہدم ہونے سے ہوئیں۔ مرنے والے تمام افراد فیکٹری کے ملازم تھے اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار دھماکے سے بوائلر پھٹ گیا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں کے لئے پہنچ گئیں جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی لوگوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا۔

ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالیں، جبکہ چھ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک تھی جس کے سبب وہ دوران علاج ہی چل بسے۔

XS
SM
MD
LG