رسائی کے لنکس

انسٹنٹ سٹی۔ کراچی پر امریکی مصنف اسٹیو انسکیپ کی تازہ کتاب


انسٹنٹ سٹی۔ کراچی پر امریکی مصنف اسٹیو انسکیپ کی تازہ کتاب
انسٹنٹ سٹی۔ کراچی پر امریکی مصنف اسٹیو انسکیپ کی تازہ کتاب

بریانی اورکئی دوسرے پاکستانی کھانوں کے شوقین امریکی مصنف اسٹیو انسکیپ نے اپنی پہلی کتاب ’انسٹنٹ سٹی‘ کے لئے کراچی کا انتخاب کیا ہے ہے ۔ وہ 2006ء سے 2008ء کے دوران پاکستان کےاس سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز میں رہ چکے ہیں۔ ان کی تازہ کتاب اپنے دوسالہ قیام کے دوران پیش آنے والے تجربات پر مبنی ہے۔

اسٹیو انسکیپ نے اس کتاب میں دہشت گرد حملوں، بم دھماکوں، زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کےذکر کے علاوہ کچھ ایسے لوگوں کی کہانیاں بھی شامل کی ہیں جنہیں وہ پاکستان کے حقیقی ہیرو سمجھتے ہیں۔

اسٹیو انسکیپ امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو ’این پی آر‘ سے منسلک ہیں اور پچھلی دو عشروں سے اپنے ریڈیو کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں سے رپورٹنگ کر رہے ہیں.

اسٹیو کہتے ہیں کہ کراچی جیسے بڑے شہر کے بہت سے مسائل ہیں مگر ان کے مطابق ان مسائل کے ذمہ دار ایک کروڑ اسی لاکھ سے تجاوز کرتی ہوئی آبادی اور یہاں کے مخصوصی سیاسی عوامل ہیں ۔

اسٹیو کا یہ بھی کہنا ہےکہ اگرچہ کراچی میں رہنے والوں کو پینے کے صاف پانی، بجلی کی قلّت سے لے کرگروہی، لسانی اور مسلکی اختلافات تک کا ہر روز سامنا رہتا ہے مگر وہ اپنے مستقبل سے مایوس نہیں ہےاور ان کی آنکھوں میں امید کی روشنی موجود ہے ۔

اسٹیو انسکیپ کہتے ہیں کہ مسائل کے باوجود پاکستان کے اس ساحلی شہر میں بہت سی امتیازی خصوصیات موجود ہیں۔اس شہر کا دامن نئے آنے والوں کے لیے ہمیشہ کھلا رہتاہے اور وہ انہیں جینے کے وسائل مہیا کرتاہے۔

اپنی کراچی کی یادوں کا ذکرکرتے ہوئے اسٹیو کا کہناتھا کہ وہ اس شہر کو اس لیے بھی ہمیشہ یاد رکھیں گے کہ اس نے انہیں بہت عزت اور احترام دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG