رسائی کے لنکس

کراچی: میڈیا کی سیکیورٹی کیلئے کمیٹی تشکیل


فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیر ِاعظم نواز شریف نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو نشانہ بنانے پر پاکستان میں کام کرنے والے تمام میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

گزشتہ روز کراچی شہر میں فائرنگ کرکے قتل کئے گئے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے تین صحافی ہفتے کے روز سپرد خاک کردیئے گئے تھے جنہیں ہفتے کے روز سپرد ِ خاک کر دیا گیا۔

کراچی پریس کلب پر صحافیوں نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کرکے قتل کے خلاف سخت مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ایکسپریس نیوز ٹیم کے ارکان کو نشانہ بنانے پر پاکستان میں کام کرنے والے تمام میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کے مسائل پر دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے میڈیا ذرائع کے مطابق دو رُکنی کمیٹی میں وفاقی وزیر ِاطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار میڈیا ہاؤسز کو حفاظتی اقدامات کیلئے حکمت عملی مرتب کریں گے۔
XS
SM
MD
LG