رسائی کے لنکس

کراچی میں فائرنگ سے مدرسے کے ایک استاد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

مولانا محمد اسماعیل پیر کی صبح گھر سے قریب ہی واقع اپنے مدرسے جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے خود کار ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کو ایک مدرسے احسن العلوم کے استاد مولانا محمد اسماعیل کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مولانا محمد اسماعیل پیر کی صبح گھر سے قریب ہی واقع اپنے مدرسے جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے خود کار ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ ہو گئے۔

ان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے شہر کے مختلف حصوں میں پتھراؤ کیا، سڑکوں پر ٹائر جلائے اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جس کے بعد خاص طور پر گلشن اقبال کے علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے۔

بعد ازاں مولانا محمد اسماعیل کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مدارس کے طلبا اور علمائے دین کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی۔
XS
SM
MD
LG