رسائی کے لنکس

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مزید سات افراد ہلاک


کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مزید سات افراد ہلاک
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مزید سات افراد ہلاک

ہفتے کو نامعلوم ا فراد کی جانب سے سول اسپتال ، نیپئر رو، نیو کراچی، بوہرا پیر، سعید آباد، سہراب گوٹھ، نارتھ کراچی ،بلدیہ ٹاوٴن اور گلشن معمارمیں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

کراچی میں ہفتے کے روز بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں مزید سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جمعے کے روزملیر اور لانڈھی کے علاوہ دیگر علاقوں میں دوگروہوں کےدرمیان فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس طرح 24گھنٹوں کےدوران ہلاک ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 20ہوگئی ہے۔

ہفتے کو نامعلوم ا فراد کی جانب سے سول اسپتال ، نیپئر رو، نیو کراچی، بوہرا پیر، سعید آباد، سہراب گوٹھ، نارتھ کراچی ،بلدیہ ٹاوٴن اور گلشن معمارمیں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کےمطابق نیپئر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی جبکہ 12 سالہ بچے کو ہلاک کردیا۔

اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم افراد نے وال چاکنگ کرنیوالے افراد پر فائرنگ کردی ۔ واقعہ کے بعد سول اسپتال کے باہر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اسپتال اور اطراف کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

ادھر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی میں واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہوٹل مالک کو ہلاک کردیا جبکہ بوہرا پیر، اور نیپئر روڈسے بھی فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔ فائرنگ کے سبب ان علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورکاروباربند ہوگیا۔

سعید آبادمیں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوئے جبکہ سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بلدیہ ٹاوٴن اور گلشن معمار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افرادکوہلاک کر دیا۔

دوسری جانب کراچی میں امن و امان کیلئے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی اور فنکشنل مسلم لیگ سے رابطے میں رہے گی۔

صدرمملکت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزیر مذہبی امور خورشید شاہ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین قادرپٹیل، وزیرقانون سندھ ایاز سومرو اور وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی شامل ہیں۔یہ کمیٹی کراچی میں صدر زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے اجلاس میں تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں شہر میں امن وامان کی صورت حال پرغور کیاگیا۔صدر زرداری نے ہدایت کی کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنایاجائے۔

علاقے میں دوکانیں اور کاروبار بند ہے۔ مکینوں کے مطابق علاقے میں پولیس اوررینجرز کی بہت کم تعداد تعینات ہے۔ ملیر اور لانڈھی میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں 15ہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جبکہ رات سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG