رسائی کے لنکس

پاکستان: زمینوں پر قبضہ کراچی میں بدامنی کی وجہ

کراچی سپریم کورٹ
کراچی سپریم کورٹ

منگل کو سپریم کورٹ کے کراچی بینچ نے اپنے عبوری فیصلے میں کہا کہ زمینوں کا ریکارڈ تیار نہ ہونے سے قبضے ہوئے جس سے امن و امان خراب ہوا۔

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے کراچی امن و امان عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کردیا ہے جس کے مطابق زمینوں پر قبضہ شہر میں بدامنی کی بڑی وجہ ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے کراچی بینچ نے اپنے عبوری فیصلے میں کہا کہ زمینوں کا ریکارڈ تیار نہ ہونے سے قبضے ہوئے جس سے امن و امان خراب ہوا۔

عدالتی فیصلے میں زمین کے ریکارڈ کے لیے سادہ رجسٹر کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکاری طبع شدہ رجسٹر استعمال کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

عدالت نے رینجرز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا ایک پانچ رکنی بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں کراچی میں بدامنی کے از خود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG