رسائی کے لنکس

کراچی: سال کا پہلا روز، بدامنی کی فضا برقرار


کراچی
کراچی

نئے سال 2013ء کے پہلے روز بھی کراچی شہر میں بدامنی اور پرتشدد واقعات کے باعث شہر میں کشیدگی کا سلسلہ جاری رہا

نئے سال 2013 ءکے پہلے روز بھی کراچی شہر میں بدامنی اور پرتشدد واقعات کے باعث شہر میں کشیدگی کا سلسلہ گزشتہ سال کی طرح جاری رہا۔

بتایا جاتا ہے کہ پہلی جنوری کو کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور بم دھماکے میں 9 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد کو ہدف بنایا گیا، جبکہ دوسری طرف موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے چار افراد ہلاک اور 42 افراد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں سے ملنے والے دو بموں کو ناکارہ بنادیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ناکارہ بنائے گئے ان بموں کا وزن دو سے ڈھائی کلو کے لگ بھگ تھا۔

واضح رہے کہ سال 2012 ءمیں کراچی شہر میں 2000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ تعداد گزشتہ برسوں کی نسبت سب سے زیادہ رہی۔
XS
SM
MD
LG