رسائی کے لنکس

کراچی میں موسلادھار بارش، چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعہ کی شب ہونے والی تیز بارش سے کراچی کے علاقے بفر زون میں کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک بچہ سائٹ کے علاقے اور ایک شخص بلدیہ ٹاؤن میں ہلاک ہوا۔

کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد حادثات میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

جمعہ کی شب ہونے والی تیز بارش سے کراچی کے علاقے بفر زون میں کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جب کہ سائٹ ایریا کے علاقے میں مکان کی
دیوار گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے بعد ازاں ایک بچہ چل بسا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

تیز بارش سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے پانچ گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی جسے ہفتہ کی صبح بحال کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں تیز بارش کے بعد شہری انتظامیہ کی جانب سے سائٹ اورسپر ہائی وے انڈسٹریل زون میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہرمیں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ آیندہ 24 گھنٹوں کےدوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

XS
SM
MD
LG