رسائی کے لنکس

کراچی فائرنگ، 3تین علما سمیت 16 افراد ہلاک

  • کراچی

مشتعل افراد نے کراچی کے لانڈھی کے علاقے میں احتجاجاً ایک بس کو نذر آتش کر دیا

پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں جمعرات کے روز بھی پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔

بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں تین عالم دین سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاکت کے واقعات کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے بازار بند کرادئے۔

مشتعل افراد نے کراچی کے لانڈھی کے علاقے میں احتجاجاً ایک بس کو نذر آتش کر دیا۔

ہلاک ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد، جامعہ بنوریہ کی جانب سے جمعے کو ’یوم سوگ‘ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کے ایک اور واقع میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب، جمشید روڈ اور ملیر میں بھی تین افراد کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ مچھر کالونی میں گولیاں لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بلدیہ ٹاون میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا، جب کہ ناظم آباد میں دو بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس واقع میں ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔

حسین آباد، رضویہ سوسائٹی، نیو کراچی اور سہراب گوٹھ میں بھی پانچ افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG