رسائی کے لنکس

تاجر کے قتل کے خلاف کراچی میں ہڑتال


کراچی میں ہڑتال کا ایک منظر
کراچی میں ہڑتال کا ایک منظر

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی کے قتل اور بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بدھ کی صبح ہڑتال کی گئی، لیکن چند گھنٹوں بعد ہی کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ہڑتال کے دوران شہر میں بیشتر تجارتی مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے بہت کم رہی۔

متحدہ قومی موومنٹ ’ایم کیو ایم‘ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاکر علی کے بھائی کرار علی کو منگل کو شیر شاہ مارکیٹ میں نا معلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ کرار علی کی شیر شاہ مارکیٹ میں دکان تھی۔

ان کی ہلاکت کے خلاف کراچی میں تاجروں کی تنظیم نے احتجاجاً کاروبار بند رکھنے کی کال دی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ اور ٹرانسپورٹروں کی تنظمیں نے آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے ہڑتال کی اس اپیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG