رسائی کے لنکس

کراچی میں کشیدگی، فائرنگ اور بھگدڑ


شہر کے گنجان آباد علاقے منوآباد، پھاٹک روڈ، ملک کالونی، مسجد روڈ، سکرنڈ روڈ اور دیگر علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے جبکہ کریکروں کے پے درپے دھماکوں کے باعث شہر میں کھلے ہوٹلز اور پیٹرول پمپ بند ہوگئے ۔


کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی رات اچانک ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی جبکہ کشیدگی کے باعث تمام دکانیں ، کاروباری مراکز اور بیشتر پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند کرادیئے گئے۔ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہوگیا جبکہ حیدر آباد ،میرپورخاص ،ٹنڈوالہ یار اور نوابشاہ میں بھی ہوائی فائرنگ کے بعد خوف وہراس پھیل گیا،تاہم اس ہنگامہ آرائی میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔۔ایک منی بس لانڈھی کے علاقے ایٹی نائن میں اور دوسری لیاقت آباد میں ایک کارکوآگ لگادی گئی جبکہ لانڈھی ،کورنگی ، صدر ، دستگیر، عزیز آباد میں دکانیں بند ہو گئیں۔نیوکراچی،نارتھ کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر۔ناظم آباد،شاہ فیصل،طارق روڈمیں بھی کاروبار بند ہوگیا۔ بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں ۔۔۔سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔۔

چند ہی لمحوں میں کراچی میں پھیلنے والی کشیدہ صورتحال نے حیدر آبا د کو بھی آ گھیرا۔۔لطیف آباد ، حیدرآباد چوک ، نیو کلاتھ مارکیٹ اور پریٹ آبا د میں ہوائی فائرنگ کے بعد کاروبار بند اور سڑکیں سنسان ہو گئیں۔میر پور خاص اور ٹنڈو الہ یار کے مختلف علاقوں میں بھی ہوائی فائرنگ کے بعد دکانیں بند ہو گئیں

نواب شاہ مختلف علاقوں میں زبردست ہوائی فائرنگ اور کریکروں کے دھماکے شہر میں کھلے بازار اور ہوٹل بند ہوگئے افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ اچانک لائٹ بند ہونے کے باعث شہریوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔

شہر کے گنجان آباد علاقے منوآباد، پھاٹک روڈ، ملک کالونی، مسجد روڈ، سکرنڈ روڈ اور دیگر علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے جبکہ کریکروں کے پے درپے دھماکوں کے باعث شہر میں کھلے ہوٹلز اور پیٹرول پمپ بند ہوگئے ۔
XS
SM
MD
LG