رسائی کے لنکس

کراچی سے تین طالبان رہنما گرفتار


کراچی سے تین طالبان رہنما گرفتار

کراچی سے تین طالبان رہنما گرفتار

پاکستانی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے کراچی میں تین طالبان عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کو ہفتے کے روز شہر کے صنعتی علاقے میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو ایک فیکٹری پر چھاپے کے دوران پکڑا گیا۔ اس فیکٹری سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور دیگر ساز و سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان میں کئی اہم طالبان رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں طالبان کے دوسرے بڑے رہنما ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔ ملا برادر کو بھی کراچی ہی سے پکڑا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG