رسائی کے لنکس

کراچی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

ڈی ایس ریلوے مقصودالنبی نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے ۔ریلوے انتظامیہ اور پولیس کے مطابق دھماکا خیر موادریلوے ٹریک پر رکھا گیا تھا جیسے ہی لاہور سے کراچی آنے والی نائٹ کوچ یہاں پہنچی اچانک دھماکا ہوگیا اور کم ازکم 5بوگیاں الٹ گئیں۔

کراچی کے لانڈھی اسٹیشن سے کچھ آگے گھگھر پھاٹک اور دھابیجی اسٹیشنز کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکے سے نائٹ کوچ ”شالیمار“ کی متعدد بوگیاں الٹ گئی جس سے بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈی ایس ریلوے مقصودالنبی نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے ۔ریلوے انتظامیہ اور پولیس کے مطابق دھماکا خیر موادریلوے ٹریک پر رکھا گیا تھا جیسے ہی لاہور سے کراچی آنے والی نائٹ کوچ یہاں پہنچی اچانک دھماکا ہوگیا اور کم ازکم 5بوگیاں الٹ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گرد ی کا نتیجہ ہے۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوا۔ جس مقام پر حادثہ پیش آیا ہے وہاں جنگل واقع ہے ۔ اندھیرے اور جنگل کے سبب ریسیکیواور امدادی کارروائیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

ریلوے حکام نے دھماکے کے بعد کراچی آنے والی تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر ہی روک لیا گیا ہے۔مقصود النبی کے مطابق ریلوے پولیس اور ریلوے رضاکاروں نے بھی ریسکیو کام شروع کردیئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG