رسائی کے لنکس

کراچی میں فائرنگ اور دھماکے، چار افراد ہلاک


شام کے پانچ بجے سے چھ بجے کے درمیان سخی حسن، نارتھ ناظم آباد میں بھی نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں منگل کو ایک مرتبہ پھر بدامنی زوروں پر رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکے سنے گئے جبکہ فائرنگ کے کئی واقعات میں پولیس اہل کاروں سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

صبح کے اوقات میں نامعلوم افراد نے سرجانی ٹاوٴن میں پولیس موبائل پر کریکر سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔حملے کے نتیجے میں، موبائل کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔ حادثے کے وقت، پولیس موبائل گشت پر تھی۔

انہی اوقات میں گلشن اقبال، بلاک 13 ڈی میں نامعلوم افراد نے ایک کار پراندھادھند فائرنگ کردی، جس سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

ادھر کیماڑی آئل فیلڈ میں دو اور گلبائی میں ایک آئل ٹینکر میں زور دار دھماکا ہوا، جس سے کئی علاقے گونج اٹھے، جبکہ آئل ٹینکرز کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی سٹی ڈویژن، شیراز نذیر کے مطابق، فوری طور پر دھماکوں کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

لیاری کے علاقے کلری میں نامعلوم افراد نے پر اچانک گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں ایک اہل کار شدید زخمی ہوگیا۔

ایک ہی دن میں پولیس پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ کورنگی نمبر دو میں پیش آیا۔ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر اور ایک اہل کار ہلاک ہوا، جبکہ تیسرا اہلکار بتایا جاتا ہے۔

شام کے پانچ بجے سے چھ بجے کے درمیان سخی حسن، نارتھ ناظم آباد میں بھی نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG