رسائی کے لنکس

کراچی: لاہور دھماکے میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار یکجہتی


کراچی میں سانحہ لاہورکے متاثرین سے یکجہتی، شمعیں روشن کی گئیں

کراچی میں سانحہ لاہورکے متاثرین سے یکجہتی، شمعیں روشن کی گئیں

لاہور میں خودکش بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں شمعیں روشن کی گئیں۔

کراچی کے شہریوں نے لاہور کے جناح پارک میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے درجنوں افراد کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ’’ہم اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘‘

اتوار کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں 72 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جب کہ لگ بھگ 300 افراد زخمی بھی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG