رسائی کے لنکس

کراچی: پرتشدد واقعات میں تین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کا اقتصادی مرکز کراچی حالیہ دنوں میں ایک بار پھر پر تشدد واقعات کی لپیٹ میں ہے اور جمعرات کی صبح تازہ ترین واقعات میں تین افراد گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کے واقعات لیاقت آباد، الیاس گوٹھ اور تین ہٹی میں پیش آئے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لوگ ہلاک جب کہ ایک مسافر بس میں سوار افراد پر فائرنگ سے دو لوگ شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک بعد ازاں دم توڑ گیا۔

رواں ہفتے کراچی میں قوم پرست جماعتوں کی ریلی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف بدھ کو شہر میں جزوی ہڑتال تھی۔ لیکن اس کے باوجود مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG