رسائی کے لنکس

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کے علاقے لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا آپریشن جمعہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا اور اس دوران دستی بم اور راکٹ حملے میں ایک پولیس انسپکٹر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس عہدیداروں نے کہا ہے کہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں پولیس اہلکاروں پر مسلح حملہ آوروں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا جس سے سول لائنز تھانے کے انسپیکٹر فواد خان ہلاک اور ان کے تین ساتھی زخمی ہو گئے۔

فائرنگ سے لیاری ہی میں ایک خاتوں سمیت دو دیگر افراد بھی ہلاک ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG