رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ، لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 4 ہلاک


پولیس ذرائع کے مطابق، جمعرات کے روز ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے

کراچی میں جمعرات کے روز بھی پُرتشدد واقعات کی لہر جاری رہی۔ فائرنگ کے واقعات میں آج ایک لیڈی پیلتھ ورکر سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کے روز ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں افراد سگے بھائی تھے، جو رکشے میں جا رہے تھے جب نامعلوم افراد نے گولیاں برسا کر اُنھیں ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب، لیاری کے علاقے دبئی چوک میں فائرنگ سے ایک سیاسی جماعت کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا۔


ادھر،گلستان جوہر میں لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق، نسیم منیر نامی خاتون کو گزشتہ رات ان کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کیا۔ تاہم، اس واقعے کی واضح وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، جس کی تفتیش جاری ہے۔

کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

حکومت سندھ کی جانب سے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے ایک حکم پر، کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سمیت دیگر پولیس افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ عدالتی فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے، غلام قادر تھیبو کو نیا ایڈیشنل آئی جی پولیس بنایا گیا ہے
۔

بتایا جاتا ہے کہ آئندہ دنوں میں، حکومت سندھ کی جانب سے مزید پولیس اہل کاروں کے تبادلے کئے جانے کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG